انشاء اللہ آج سے میں اسلام کے 1442 میں سالوں میں ہونے والے مشہور معروف واقعات پر لکھونگا لہذا میری شروعات اسلام کی پہلی ہجری سے ہوتی ہے تفصیل ہونے کی بنا پر میں قسط وار لکھونگا انشاء اللہ جو لوگ تاریخ سے دلچسپی رکھتے ہیں انکے لئے بہترین چیز ہے 


1 ہجری: 


1) پہلی ہجری کی شروعات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے ہوئی

2) مسجد قبا اور مسجد جمعہ کی بنیاد رکھی گئی

3) مسجد نبوی کی تعمیر ہوئی

4) آذان کی ابتدا بھی ہوئی

5) مدینہ میں مہاجرین کے گھر بنیں

6) سلمان فارسی اور عبداللہ بن سلام ایمان لے آئے 

7) نبی کریم کی سیدہ عائشہ سے رخصتی ہوئی

8۔ مسلمانوں کے یہودیوں سے معاہدے ہوئے

9) نماز کی رکعتوں میں اضافہ ہوا 

10) سیدنا اسعد بن زرارہ اور سیدنا براء بن معرور کی وفات ہوئی

11) نبی کریم کے دشمن ولید بن نویرہ اور عاص بن وائل کی موت ہوئی

12) عبداللہ بن زبیر کی پیدائش


2 ہجری: 


1. قبلہ کی تبدیلی ہوئی 

2. جہاد فرض ہوا

3. غزوہ بدر ہوا جس میں کافروں کو شکست ہوئی

4. ابو جہل اور امیہ بن خلف قتل ہوئے

5. ابولہب کی موت

6. غزوہ بنو قینقاع ہوا اور یہودی جلا وطن ہوئے

7. سیدہ فاطمہ کی شادی ہوئی سیدنا علی سے

8. روزہ اور زکوٰۃ فرض ہوئے

9. عید الفطر پہلی مرتبہ منائی گئی ۔

10. سیدنا عثمان بن مظعون کی وفات

11. نبی کریم کی بیٹی سیدہ رقیہ کی وفات


3.ہجری


1. جنگ احد ہوئ جس میں مسلمانوں کو بہت نقصان ہوا

2. سیدنا حمزہ کی شہادت ہوئی

3. مصعب بن عمیر اور عبداللہ بن جحش کی شہادتیں

4.مشہور گستاخ رسول کعب بن اشرف قتل ہوا

5. غزوہ غطفان

6. امام حسن کی ولادت

7. سیدہ حفصہ سے نبی کریم کی شادی


4. ہجری:


1. سیدنا ابوسلمہ کی وفات 

2. نبی کریم کا سیدنا ابوسلمہ کی زوجہ ام سلمہ سے شادی

3. حادثہ رجیع میں جس میں کئی صحابہ دھوکے سے شہید ہوئے

4. واقعہ بیر معونہ جس میں بھی کئی صحابہ دھوکے سے شہید ہوئے

5. غزوہ بنو نضیر میں فتح

6.نبی کریم کی سیدہ زینب سے شادی اور سیدہ زینب کی وفات

7. حضرت علی کی والدہ کی فوتگی

8. امام حسین کی پیدائش


5. ہجری


1. غزوہ مریسیع میں فتح

2. سیدہ جویریہ سے نبی کریم کا نکاح

3. غزوہ خندق میں مسلمانانِ کی فتح

4.غزوہ بنو قریظہ میں مسلمانانِ کی فتح اور یہودیوں کا قتل عام

5. سیدنا سعد بن معاذ کی شہادت

6. سیدہ زینب دوم سے نبی کریم کا نکاح

7. عورتوں پر پردہ فرض

8. زینب بنت علی کی پیدائش


6 ہجری:


1. صلح حدیبیہ اور بیعت رضوان کا ہونا

2. نبی کریم نے ہرقل، نجاشی، خسرو پرویز،شاہ مصر کو خطوط لکھے

3.جنگ نجد میں مسلمانوں کی فتح

4. مشہور یہودی ابورافع کا قتل

5. نبی کریم کا ام حبیبہ سے نکاح

6۔ سیدہ ماریہ قبطیہ سے نکاح


7 ہجری: 


1. غزوہ خیبر کی فتح

2.مہاجرین حبشہ کی واپسی

3. عمرہ مکہ

4.نبی کریم کی سیدہ میمونہ سے نکاح

5. سیدنا خالد بن ولید اور عمرو بن العاص کا قبول اسلام

6. متعہ اور گدھے کا گوشت حرام ہوا

7۔ نبی کریم کا سیدہ صفیہ سے نکاح


8.ہجری


1. جنگ موتہ میں فتح

2. سیدنا زید ، جعفر اور ابن رواحہ کی شہادتیں

3.خالد بن ولید کا سپہ سالار بننا

4. کفار مکہ کی عہد شکنی

5. فتح مکہ

6. قریش مکہ کا قبول اسلام

7. جنگ حنین اور جنگ اوطاس

8. جنگ طائف

8. سیدہ زینب بنت رسول اللہ کی وفات

9. شراب حرام ہوئی

10. طائف کا قبول اسلام

11. امیر معاویہ اور ابوسفیان کا قبول اسلام


9 ہجری:


1۔ غزوہ تبوک

2۔ پورے عرب کا اسلام قبول کرنا

3. یمن مین اسلام کا پھیلاؤ

4. سیدہ ام کلثوم کی وفات

5. سیدنا ابراہیم بن رسول اللہ کی وفات

6. عبداللہ بن ابی منافق کی موت

7. نجاشی کی وفات

8. پہلا اسلامی حج


10 ہجری


1۔ حجتہ الوداع

2. قرآن کی آخری آیت کا نزول

3. سیدہ ریحانہ کی وفات


11 ہجری


1. نبی کریم کا دنیا سے تشریف لے جانا

2. سیدنا ابوبکر صدیق کی خلافت کا آغاز

3. جیش اسامہ کی رومیوں سے جنگ اور فتح

4.جھوٹے نبیوں کا دعویٰ نبوت اور پورے عرب کا مرتد ہونا

5. حضرت ابوبکر کا مرتدین سے جنگ کرنا اور فتوحات حاصل کرنا

6. جھوٹے نبی اسود العنسی کا قتل

7۔ خالد بن ولید کا جھوٹے نبی طلیحہ کو شکست دینا

8. خالد بن ولید کا جھوٹے نبی مسیلمہ کذاب کو قتل کرنا اور جنگ یمامہ میں مسلمانوں کی فتح

9. بحرین عمان یمن کی دوبارہ فتوحات

10. سیدہ فاطمہ الزہراء کی وفات

11. سیدنا زید بن خطاب، سالم، ابودجانہ، عباد بن بشر، ابو حذیفہ کی شہادتیں


12 ہجری:


1. خالد بن ولید کا عراق پر حملہ

2. جنگ کاظمہ، جنگ ثنی، جنگ ولجہ، جنگ الیس میں سیدنا خالد کی فتوحات

3. عراق کے دارالحکومت حیرہ کا فتح ہونا

4. جنگ فراض میں خالد بن ولید کا ایران اور رومیوں کا شکست دینا اور عراق کی مکمل فتح


13 ہجری:


1. مسلمانوں کا شام پر حملہ کرنا 

2. جنگ اجنادین میں خالد بن ولید کا رومیوں کو شکست دینا

3. جنگ بابل میں مثنی بن حارثہ کا مجوسیوں کو شکست دینا

4. سیدنا ابوبکر کی وفات

5. سیدنا عمر فاروق کی خلافت کا آغاز

6. معرکہ مروحہ میں مسلمانوں کی شکست اور ابو عبید کی شہادت

7. سیدنا مثنی کا سپہ سالار مقرر ہونا اور ایران پر حملہ

8۔ معرکہ بویب میں مجوسیوں کو شکست

9۔ مثنی بن حارثہ کی وفات

10. سیدنا سعد کا سپہ سالار مقرر ہونا 

11. جنگ قادسیہ میں مسلمانانِ کی فتح اور رستم کا قتل

12.خالد بن ولید کا دمشق فتح کرنا

13. اردن کا فتح ہونا

14. یہودیوں اور عیسائیوں کی عرب سے جلاوطنی


15. ہجری


1. فتح حمص 

2. جنگ یرموک میں خالد بن ولید کا رومیوں کو عظیم شکست دینا

3. سعد بن ابی وقاص کا بہرہ شیر فتح کرنا اور دارلحکومت مدائن کا محاصرہ کرنا

4۔ شہنشاہ یزدگرد کا فرار ہونا

5. تراویح کا آغاز

6. سیدنا عکرمہ کی شہادت


16. ہجری


1. فتح حلب اور فتح قنسرین

2. ایران کے دارالحکومت مدائن کا فتح ہونا

3. معرکہ جلولا میں مجوسیوں کا شکست

4. کوفہ اور بصرہ کا آباد ہونا

5. خالد بن ولید کا بیت المقدس کا محاصرہ کرنا

6. فتح بیت المقدس

7. سیدنا سعد بن عبادہ کی وفات

8. سیدہ ماریہ قبطیہ کی وفات


17۔ ہجری


1. ایران میں اہواز اور رامہرمز کا فتح ہونا

2. فتح انطاکیہ 

3. فتح اجاندین دوم 

4. ہرقل کا شام چھوڑ کر بھاگ