سب وے صارف اور میں Subway Surfers and Me a comic tale سب وے سرف اور میں

 

مجھے نہیں پتہ کہ میں Subway Surf کھیلتے ہوئے جیک کے کپڑے کیوں بدل رہا ہوں؟

میں اتنے سکے کیوں جمع کر رہا ہوں جب وہ مجھے شاپنگ ہی نہیں کروا سکتے؟

میں آخر وقت کیوں ضائع کر رہا ہوں کیا ملے گا مجھے یہ سب کر کے؟ 


میرا بھائی مجھے بتا رہا ہے کہ اس نے 

"سات ہزار سکوں کی لڑکی خرید لی ہے"


یہ سننے میں کس قدر عجیب لگ رہا ہے __!


ہم بہن بھائی دادا ابو کے ساتھ لڈو کھیلتے ہوئے بار بار انہیں ہرا رہے ہیں اور وہ ہماری بے عزتی کر رہے ہوتے ہیں کہ  :

تم لوگوں کو بڑوں کا لحاظ کیوں نہیں ہے؟


مجھے اپنے وجود پر شرمندگی ہو رہی ہے کہ آخر میں اتنا کاہل کیوں ہوں؟ 


میں گھر کیسے چلاؤں گا؟


اتنی اوور تھنکنگ کیسے کر لیتا ہوں میں؟

Post a Comment

0 Comments