It's tea time now.🙂


خیالِ یار کو مَن میں بٹھا کے چائے پی !

ذرا سا روئے، ذرا مسکرا کے چائے پی !


یہ دونوں ذائقے چکّھے تھے ایک ٹیبل پر !

رلایا پہلے اُسے پھر ہنسا کے چائے پی !


کسی کا خوں تو نہیں پیتے ! چائے پیتے ہیں !

ہمارے ساتھ کبھی بیٹھ ! آ کے چائے پی !


وہاں جو پیتے تو یادیں عذاب بن جاتیں !

سو اُس کے شہر سے کچھ دور جا کے چائے پی !


یہ دو ہی کام کیے ! ایک "مجھ سے پیار کیا !"

اور ایک اُس نے "بہت دل لگا کے چائے پی !"


بچھڑنے والے کو کس کس طرح نہیں روکا !

جو کچھ نہ بن سکا ! آخر بنا کے چائے پی !


وہ برسوں بعد جو لوٹا تو ہم نے آنسو پیے !

اور اُس نے کیف یہاں صرف، آ کے چائے پی !