
کیمیکل لوچہ!!!!!
یہ انتہائی معلوماتی پوسٹ ہے اس لئے سب قارئین سے درخواست ہے کہ اسے خوب غور سے پڑھیں۔
ہمارے جسم میں ایک کیمیکل ہے۔۔۔ جس کا نام سروٹونین ( serotonin ) ہے۔۔۔۔ یوں سمجھیں کہ زندگی اسی کیمیکل سے قائم دائم ہے ۔۔۔ دراصل آپکی خوشی، غم، سیکس، نیند، ہاضمہ، ہڈیوں کی مضبوطی، دل خراب ہونا، بخار، یادداشت وغیرہ وغیرہ جیسے تمام احساسات کا دارومدار ۔۔۔اِس کیمیکل کی آپ کے جسم میں مناسب مقدار میں موجودگی اور درست انداز میں کام کرنے پر منحصر ہے ۔۔۔ یہ کیمیکل 90 فیصد آپ کی آنتوں میں بنتا ہے ۔۔۔ جب کہ 10 فیصد دماغ میں۔۔۔۔
یہ کیمیکل آپ کے دماغ سے لے کر پورے جسم میں اعصابی نظام کے مابین پیغام رسانی کا کام کرتا ہے ۔۔۔
اگر اِس کیمیکل کی مقدار آپ کے جسم میں کم ہو جائے تو آپ مختلف سائیکاٹرک بیماریوں بالخصوص ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور آپ کا ہاضمہ بھی خراب ہو جاتا ہے کیونکہ آنتوں کی حرکت بہت کم ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ جبکہ اس کیمیکل کی زیادتی کی صورت میں آپ بہت زیادہ excited یعنی مضطرب ہوتے ہیں اور آپکی آنتوں کی حرکت اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ جو کچھ کھاتے ہیں فوراً وہ جسم سے یا الٹی یا پاخانے کی شکل میں خارج ہو جاتا ہے۔۔۔۔ بعض اوقات اِس کیمیکل کی مقدار تو آپ کے جسم میں مناسب یا زیادہ ہوتی ہے لیکن جن receptors یعنی۔۔ اعصابی خلیوں پر جن کھڑکیوں کے ذریعے یہ پیغام رسانی کا کام کرتا ہے۔۔۔ اُن کے غیر فعال یا کم ہونے یا اُن کھڑکیوں پر دوسرے اِس کیمیکل سے ملتے جلتے کیمیکلز کے حملے کی صورت میں یہ جسم میں اِدھر اُدھر بھٹکتا رہے گا لیکن کام نہیں کر سکے گا۔۔۔۔
آپ کو ڈپریشن کے علاج کے لئے جتنی دوائیاں دی جاتی ہیں۔۔۔ اُن سب کا کام اس کیمیکل کو دماغ کے خلیوں میں بند کرکے اِس کی دستیابی کو ممکن بنانا ہوتا ہے ۔۔۔
یہ کیمیکل جسم خود بناتا ہے لیکن اس کیمیکل کے بنانے کے لئے جو بنیادی کیمیکل درکار ہے وہ لازماً ہمیں خوراک کی شکل میں حاصل کرنا ہوتا ہے ۔۔۔ اِس بنیادی کیمیکل کا نام ٹریپٹوفان ۔۔۔ tryptophan ۔۔۔۔ ہے۔۔۔ یہ کیمیکل ڈرائ فروٹس اور انڈے میں دستیاب ہے تو اِن چیزوں کو اپنی غذا میں لازماً شامل کیا کریں۔۔۔
شکریہ۔
0 Comments