پورن اور مشت زنی


 کے کیا برے اثرات ہیں ، یہ آپ کے دماغ میں کیا تبدیلی پیدا کرتی ہے

اور پورن کے حوالے سے اگنی گروپ میں ہونے والی ریسرچرز کیا کہتی ہیں۔

نو فیپ کیا ہے 

"نوفیپ" کا مطلب ہے "نو ماسٹربیشن"(مشت زنی)۔  نو فیپ کمیونٹی اس پورن کی لت کو PMO کا نام دیتی ہے۔ جس سے مراد درج ذیل اصطلاحات ہیں۔

P= Pørn 

M=Masturbation

O= Orgasm ( sexual climax from other sources) ۔


۔🚸⁦⁩⁦⁩⁦پورن اڈکشن کی ابتدا


اکیسویں صدی شروع ہونے سے قبل مغرب میں پورن کو محض تفریح کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔ اس وقت پورن ویڈیوز زیادہ تر مووی سٹورز پر صرف بالغوں کے لئے دستیاب ہوا کرتی تھیں۔ اس وقت پورن کی اتنی ورائٹی نہیں پائی جاتی تھی لہذا لوگ ایک ہی طرز کی فحش تصاویر یا ویڈیوز دیکھ کر اکتا جاتے تھے۔ نہ ہی اس وقت ہائی سپیڈ انٹرنیٹ ہر جگہ میسر تھا۔ لہذا پورن دیکھے والوں اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی کچھ زیادہ نہ تھی۔ 

اکیسویں صدی کے شروع ہوتے ہی پورن انڈسٹری کی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہوا۔ ان گنت قسم کی نت نئی طرز کی پورن ویڈیوز بنائی جانے لگیں۔ پھر جیسے ہی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ پوری دنیا میں عام ہوا، پورن انڈسٹری بھی دندناتی ہوئی اپنی تباہ کاریاں لئے ہر گھر کی دہلیز تک جا پہنچی۔ یوں اس کا شکار ہونے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی۔ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ پورن کا شکار نہ صرف بڑے ہوئے، بلکہ دس دس سال کے معصوم بچے بھی اس کی لپیٹ میں آنے لگے۔ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ پورن کی کشش اس قدر طاقتور تھی کہ جو بھی اسے ایک مرتبہ دیکھتا،وہ اس کا شکار ہو جاتا اور اس کے لئے پورن سے بچنا ناممکن ہو جاتا۔پورن کے اس قدر تیزی سے بڑھنے کی بنیادی وجہ اس کی جدت (novelty) تھی۔


🧘‍♂️کولج ایفیکٹ 🧘‍♀️

آگے بڑھنے سے پہلے بہتر رہے گا کہ آپ "کولج ایفکٹ" (coolidge effect) کے بارے میں جان لیں تاکہ آگے جب یہ لفظ استعمال ہو تو آپ کو سمجھنے میں دشواری نہ ہو۔

کولج افیٹ ایک تھیوری ہے جو جانداروں کے جنسی رویے کے بارے میں ہے۔ کولج ایفیکٹ کی تعریف ہم کچھ یوں کر سکتے ہیں۔

" یہ جانداروں کی ایسی جبلت ہے جس کے تحت کسی بھی نر(Male) جانور میں مسلسل جنسی عمل (sex) کے باوجود ، جنسی خواہش کی تیزی برقرار رہتی ہے بشرطیکہ اس کی مادہ(Female) کو تبدیل کیا جاتا رہے۔"


کولج ایفیکٹ کو ثابت کرنے کے لئے ماہرین نفسیات نے چوہوں پر کچھ تجربات کیے۔ ان میں تجربوں میں میں ایک چوہے کو پنجرے میں بند کر کے اس میں ایک چوہیا چھوڑی گئی۔ چوہے نے اس کے ساتھ جنسی عمل شروع کر دیا۔ کچھ ٹائم کے بعد جونہی اس کا شوق ختم ہوا تو وہ ایک کونے میں جا کر بیٹھ گیا۔ اب چوہیا کو بدل دیا گیا۔ جونہی چوہیا بدلی، چوہے کی جنسی خواہش پھر سے بیدار ہوگئی اور وہ پھر سے متحرک ہو گیا۔ اب ہوا یہ کہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد چوہیا کو تبدیل کر دیا جاتا اور چوہا مستقل جنسی عمل میں مصروف رہتا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اس چوہے نے تب تک جنسی عمل(sex) کرنا جاری رکھا جب تک وہ مر نہیں گیا۔


💥کولج ایفیکٹ اور پورن اڈکشن


پورن اڈکشن پر تحقیقات کرنے والے سائنسدانوں نے ثابت کیا کہ جس طرح کولج ایفیکٹ کی وجہ سے ایک چوہا مستقل اپنی جنسی خواہش برقرار رکھتا ہے یہاں تک کہ مر جاتا ہے، اسی طرح ایک پورن اڈکٹ پر بھی کولج ایفیکٹ کا ویسا ہی اثر ہوتا ہے۔ ایسا شخص پورن اور مشت زنی نہیں چھوڑ سکتا یہاں تک کہ وہ نامردی، سوشل انزائٹی اور جسمانی نفسیاتی اور روحانی اعتبار سے شدید کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔ لہذا ایسے شخص کی کونسنلگ اور رہنمائی کی ضرورت کسی ڈرگ اڈکٹ سے بھی زیادہ ہوتی ہے تاکہ اسے اس لت سے چھٹکارا حاصل کروایا جاسکے۔ پورن پر کیے گئے متعدد سوشل ایکسپیریمنٹ یہ ثابت کرتے ہیں کہ کسی رہمنائی اور کونسنلگ کے بغیر پورن اڈکشن سے پیچھا چھڑانا  ممکن نہیں