سوال نمبر 1 - 1 توحید اور شرک میں فرق توحيد : اللہ کی وحدانیت پر ایمان رکھنا ، یعنی اللہ کے سوا کسی کو معبود نہ ماننا۔ شرک اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرانا ، یعنی اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنا یا اس کو اللہ کے برابر قرار دینا ۔ 27 - قرآن مجید محفوظ کتاب ہے قرآن سے دلیل: سورة الحجر: 9" :بے شک ہم نے ہی ذکر (قرآن) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہے ہیں ۔ 3 - يوم الحساب سے مراد یوم الحساب وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کا حساب لے گا اور ان کے اعمال کے مطابق جزا و سزا دے گا ۔ اسے یوم قیامت بھی کہتے ہیں ۔ 42۔ جہاد اور دہشت گردی میں فرق: جہاد : اللہ کی راہ میں کوشش اور جدوجہد کرنا ، جو کہ ظلم کے خلاف ہو اور شریعت کے مطابق ہو۔ دہشت گردی :بے گناہ لوگوں کو خوف زدہ کرنا ، ان کی جان و مال کو نقصان پہنچانا ، جو کہ اسلام میں حرام ہے ۔ 5- زکواۃ اور ٹیکس میں فرق: زکواة : اسلامی فریضہ ہے ، جس کا ایک مخصوص حصہ مسلمانوں کی طرف سے اللہ کی راہ میں دیا جاتا ہے ۔ یہ سالانہ بنیاد پر ادا کی جاتی ہے ۔ ٹیکس حکومتی مالیہ ہے ، جو ریاست کی ضروریات پوری کرنے کے لئے عوام سے وصول کیا جاتا ہے اس کی شرح اور طریقہ کار حکومت طے کرتی ہے ۔ ہے ۔ -67 وحی کی قسمیں: وحی متلو قرآن کریم ، جو اللہ کی طرف سے براہِ راست نازل ہوا۔ وحی غیر متلو : حدیث قدسی اور دیگر الہامات ، جو اللہ کی طرف سے پیغمبر ﷺ کو کیے ۔